ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں جنتا دل ایس کی رکنیت مہم

منڈگوڈ میں جنتا دل ایس کی رکنیت مہم

Sat, 10 Jun 2017 15:19:10    S.O. News Service

منڈگوڈ10؍جون (ایس او نیوز)آئندہ انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی نیت سے لوگوں کو جنتا دل میں شامل کرنے کی مہم یہاں چلائی جارہی ہے جس کے تعلق سے آئندہ الیکشن کے لئے یلاپور منڈگوڈ حلقے سے امیدواری کے خواہشمند سنتوش رائیکر نے بتایا کہ20ہزار افراد کو جنتا دل ایس کی رکنیت دلانے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اب تک 7ہزار رکن بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عوام میں جنتا دل کے لئے بڑا تعاون مل رہا ہے۔اور وہ خود پارٹی کی کچھ خدمت کرنے کی نیت سے سال 2018میں منعقد ہونے والے الیکشن میں امیدواری کے خواہشمند ہیں۔گزشتہ 13سال سے پارٹی میں مخلصانہ خدمات انجام دینے کی وجہ سے انہیں عوام کا اعتماد اور اعتبار حاصل ہے۔رائیکر نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی میں لابی کرنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیا جاتا۔قطعی فیصلہ پارٹی رہنما دیوے گوڈا اور کمار سوامی کو کرنا ہے۔ وہ جس کو بھی ٹکٹ دیں گے ہم قبول کرلیں گے اور پارٹی کے لئے متحد ہوکر کام کریں گے۔سنتوش رائیکر نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ دنوں میں گاوں کے لئے ایک تالاب وہ اپنے ذاتی خرچ پر تعمیر کریں گے جس کا سنگ بنیاد سابق وزیر اعظم دیوے گوڈا کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔

اس موقع پرجے ڈی ایس کسان مورچہ کے صدر گنگادھر کلکرنی، ایچ ڈی کے بریگیڈ کے صدرچائیترا گوڈا،مناف مرجانکر،گرو ناتھ، توکارام ،محبوب علی ، باباجان وغیرہ موجود تھے۔


Share: